the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ: ۲۸؍فروری (اعتمادنیوز)ایل سی بی کی ٹیم نے ناندیڑ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کرتے ہوئے مٹکہ چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق شہر کے پھلے نگر علاقہ میں شیخ امداد شیخ قدیر ساکن شیواجی نگر یہ مٹکہ نامی جوا چلا رہاتھا ۔ اس کے پاس سے مٹکہ کی چٹھیاں اور ۱۳۷۰؍روپئے نقد ضبط کئے گئے ہیں ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں شیخ امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ اُسی طرح تروڑے کر بھاجی مارکیٹ کے پاس وزیر آباد میں تلجیش ارجن یادو یہ نوجوان بھی مٹکہ نامی جوا چلا رہاتھا ۔ ایل سی بی کی ٹیم نے اس کے پاس سے نقد ۱۴۶۰؍روپئے



اور مٹکہ کی چٹھیا ضبط کرکے اس کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ۔ گوردھن گھاٹ علاقہ میں گھرکول کے پاس مدھو کر مانے ساکن سومیش کالونی یہ شخص بھی وہاں پر مٹکہ نامی جوا چلا رہا تھا ۔ اس کے پاس سے بھی نقد ۱۹۴۰؍روپئے ،ایک موبائل فون ، ضبط کرکے اس کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ شہر کے قدوائی نگر چوراستہ پر عبدالرفیق عبدالرشید ، شیخ جلال شیخ رتن صاحب یہ دونوں مٹکہ نامی جوا چلا رہے تھے ایل سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ان کے پاس سے نقد ۲۳۱۰؍روپئے اور مٹکہ کی چٹھیاں ضبط کرکے دونوں کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.